05:56 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تیسرے سال دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ قرار

ریاض: سعودی فٹبال کلب النصر کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو 2025 میں بھی دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

فوربز میگزین کی تازہ فہرست کے مطابق، رونالڈو نے رواں سال 27.5 کروڑ ڈالر (تقریباً 77 ارب پاکستانی روپے) کمائے، جو پچھلے سال کے مقابلے 1.5 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔

میگزین کے مطابق اسٹیفن کری 156 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے، ٹائسن فیوری 146 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے، ڈیک پریسکاٹ 137 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے جبکہ لیونل میسی 135 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما 104 ملین ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ رونالڈو کی آمدنی کے ذریعہ النصر کلب سے تنخواہ ہے جبکہ اُن کی سوشل میڈیا اسپانسرشپ 939 ملین فالوورز ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION